6سال سے سرگرم جنگجوکی گرفتاری کا دعویٰ
سرینگر//جموںو کشمیر اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے میں 6سال سے سرگرم ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جموں// جموں وکشمیر پولیس نے کشتواڑ میں سرگرم حزب جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوار کے روز پولیس نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے طالب حسین ساکن رشگاوری نامی ملی ٹینٹ کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حزب ملی ٹینٹ کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ مذکورہ جنگجو ضلع میں پھر سے ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین نے سال 2016میں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور وہ مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے کی خاطر پیش پیش تھا۔پولیس نے بتایا مزکورہ ملی ٹینٹ کوعلاقے کی ٹوپو گرافی معلوم تھی جہاں کو ملی ٹنٹوں مدد کرتا تھا ۔










