پلوامہ اور سوپور میں جیش اور لشکر کے 4ملی ٹینٹ جاں بحق

کریری ڈورو اننت ناگ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین تصادم

لشکر سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ، مہلوک جنگجوئوں سے ایک AK-47رائفل بر آمد

سرینگر / /جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میںتیزی کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کریری ڈورو علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم آرائی میںلشکر سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ میں دو ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو ئوں سے ایک AK-47رائفل بر آمد کرلی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کریری ڈورو اننت ناگ علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 19 آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میںمنگل کے بعد دوپہر تلاشی آپریشن شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جو نہی سیکورٹی فورسز اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ ہوا تو پورے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا جبکہ فورسز کی اضافی کمک بھی علاقے کی جانب روانہ کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ہے اور جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں ابتدائی گولی باری کے ساتھ ہی خاموش چھا گئی جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا اور بعد میں دوبارہ فائرنگ ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق کچھ وقت تک علاقے میں جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کر لی گئی اور ایک اے کے 47رائفل بھی برآمد ہوئی ۔ مارے گئے جنگجوئوں کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم لشکر سے وابستہ تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی وہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ انہوںنے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجوئوں مارے گئے جو لشکر طیبہ سے وابستہ ہے اور ان کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔