بارہمولہ میں3منشیات اسمگلر گرفتار

کرگامہ ہندواڑہ میں خاتون کی پراسرار موت

تین افرادپوچھ تاچھ کیلئے گرفتار،کیس درج،تحقیقات جاری

ہندوارہ//ہندوارہ شانو کی رہنے والے ایک خاتون جس کی شادی کرگامہ میں ہوئی تھی بدھ کو سسرال میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی، اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ اسے اس کے سسرال والوں نے قتل کیا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق خاتون کا نام مخفی رکھتے ہوئے لواحقین نے الزام لگایا کہ اس کے سسرال والوں نے اسے قتل کیا اور ہمیں بولاگیا اس نے خود کشی کی ہے ۔متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ اسے یقین ہے کہ اس کے سسرال والے اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہیادھر ضلع اسپتال ہندواڑہ کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا لیکن رپورٹ کا انتظار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی گردن پرکچھ نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے ملوثین کو گرفتار کیا ہے۔ادھر دوسرے روز شانو کی لوگ متوفی لڑکی کے رشتہ داروں نے ماور ہندوراہ شاہراہ پر نکل کر سخت احتجاج کرتے ہوئے دونوں اطراف احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرے نعرہ بازی کررہے تھے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے بعد میں ایس ایچ او ہندوارہ نے موقع پر پہنچ کرمظاہرین کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں سختی سے کاروائی ہوگی اور جو بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارواِئی کی جائے گی۔