اسکیم پر مشتمل سات دیہات کے عوام نے پی ڈی ڈی ڈیویژن گاندربل کیخلاف کیا احتجاج
سرینگر//کروڑوں روپے سے تیارشدہ پریہاس پورہ واٹرسپلائی اسکیم بے کار ت دیہات کے عوام نے پی ڈی ڈی ڈیویژن گاندربل کیخلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران متذکرہ دیہات کے سابق سرپنچوں نے کشمیر پریس سروس نمائندہ ساحل نذیر کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہم ایل جی انتظامیہ، ضلع انتظامیہ اورپی ایچ ای محکمہ بارہمولہ کے بے حد مشکور ہیں اور خاص طور پر ہم ایگزیکٹیوانجینئر بارہمولہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں کلیدی رول ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پریہاسپورہ واٹر سپلائی اسکیم جے ایم کے تحت جس کی تخمینہ لاگت 60 کروڑ روپے ہے اور اس پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔یوں تو یہ ایک شاندار اسکیم ہے بلکہ حکومت ہند کی طرف سے حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے تحصیل سنگھ پورہ کے لیے محکمہ جل شکتی کی طرف سے تحفہ ہے لیکن ساتھ ہی اس بڑے پروجیکٹ کا ایک اور حصہ جو کہ پی ڈی ڈی ڈویژن گاندربل سے ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ محکمہ پی ایچ ای بارہمولہ نے انہیں بجلی کے آلات، ٹرانسفارمر، الیکٹرک لائنوں کے لیے 1 کروڑ 17 لاکھ روپے منتقل کیے لیکن آج تک انہوں نے اس کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیے جو کہ واٹر سپلائی سکیم کا ایک اور حصہ ہے۔اس سلسلے میںمتعلقہ دیہات کے مکینوں نے ایل جی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سنجیدہ نوعیت کے مسئلہ میں میں مداخلت کریں۔اس ضمن میں نمائندہ نے جب ایگزیکٹیو انجینئر ڈویژن گاندربل سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای نے فنڈز ٹرانسفر کر دیے ہیں لیکن ماڈل ضابطہ اخلاق کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی اور کچھ دن پہلے پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ گاندربل نے اس کے لیے دستاویزات پر کارروائی کی ہے اور انہوں نے ایس ای آفس اور چیف انجینئر آفس سرینگر اورpddایگزیکٹیوانجینئر گاندربل کو دستاویزاتارسال کئے ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ چند دنوں کے بعد ٹینڈر جاری کر دیے جائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگوں کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرتے ہیں اور کہا کہ وہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔










