بارہمولہ میں3منشیات اسمگلر گرفتار

کرناہ اورجموں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

2 بین ریاستی منشیات اسمگلروں سمیت3افراد گرفتار

کپوارہ،جموں//کپوارہ پولیس نے ایک منشیات اسمگلرو650گرام ہیروئین جیسے نشہ آورمواد سمیت گرفتار کرلیا۔ جے کے این ایس کے مطابق کپوارہ پولیس نے بدھ کے روز ایک منشیات اسمگلر محمداعظم چھوکر ساکنہ نواگابراکرناہ کو650گرام ہیروئین جیسے نشہ آورمواد سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایاکہ گرفتار منشیات اسمگلر کیخلاف پولیس تھانہ کرناہ میں ایف آئی آرزیرنمبر47/2022تحت 8/21این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا،اورملزم سے مزید پوچھ تاچھ اورتحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر جموں و کشمیر پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس ٹیم نے جموں کے سدھرا علاقے کے قریب2 بین ریاستی منشیات اسمگلروں کو 600 کلو گرام پوست کے بھوسے سمیت گرفتار کیا ۔ایس ایس پی جموں و کشمیر اے این ٹی ایف ونے کمار نے جمعرات کو کہا کہ ایک مخصوص اطلاع پر، ٹیم نے کشمیر سے پنجاب جانے والی ایک ٹرک کوسدھرا نروال جموں بائی پاس روڑپر روکا اوراسکی تلاشی لی ۔انہوںنے کہاکہ ٹرک سے 600 کلو گرام پوست کے بھوسے سے بھرے 24 پلاسٹک کے تھیلے برآمد ہوئے۔ایس ایس پی ANTFونے کمار نے بتایاکہ ٹرک میں سوار 2منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیاگیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ دو منشیات اسمگلروں کی شناخت ناصر فاروق اور محمد امین راتھرساکنان چندھاراپانپورر پلوامہ کے بطورہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این ٹی ایف اس کھیپ کے آگے اور پیچھے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ایس ایس پی ونے کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات اسمگلروںکے بارے میں معلومات شیئر کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔