کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا دورہ کیا ، ریاسی میں جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

ریاسی//سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے آج ریاسی ضلع کے سلال ۔ ہیمنا علاقے میں واقع لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا دورہ کیا تا کہ علاقے کا جائیزہ لیا جا سکے اور اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ او پی بھگت ، جوائینٹ ڈائریکٹر جموں ایچ ایل لنگیہ ، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر ریاسی شفیق احمد ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ، سرپنچ اور علاقے کے دیگر سرکردہ شہری بھی موجود تھے ۔ سائٹ وزٹ کے دوران مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے سیکرٹری کو انکشاف کیا کہ لیتھیم کے ذخائر کی جگہ کی حد بندی کا کام چند روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا جو کہ تقریباً تین مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے اور اسی مناسبت سے محکمہ ریونیو نے بھی کام مکمل کر لیا ہے ۔ علاقے کے عوام نے دورہ کرنے والے سیکرٹری سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان افراد کو مناسب معاوضہ دیا جائے جن کے اثاثے لیتھیم کے ذخائیر کے زون میں آتے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ ڈی سی ریاسی اور ان کی ٹیم سمیت متعلقہ حکام کی طرف سے تمام تر احتیاط اور مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ بعد ازاں سیکرٹری کانکنی نے ڈی سی ریاسی ببیلا رکوال اور ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ کے ساتھ مختلف محکموں کے ضلعی افسران کے ساتھ ایک برین سٹارمنگ میٹنگ کی تاکہ اثاثوں کی نشاندہی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جان سکیں تا کہ یہ عمل متوازی طور پر جاری رہے جبکہ حکومت آر آر منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ سفر کے اختتام سے پہلے سیکرٹری کانکنی نے یقین دلایا کہ حکومت اس لیتھیم کی دریافت کو جلد ہی حقیقت بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس کیلئے مرکزی حکومت کے مکمل تعاون کے ساتھ اس کے نکالنے کیلئے طے شدہ ٹائم لائن کو پورا کرے گی ۔