فوج اور فورسز نے وسیع علاقے میں تلاشی مہم شروع کی
سرینگر///راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حمل کی اطلاع کے بعد فوج اور فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی شروع کی تاہم دوران سیرچ آپریشن کو کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں میں مشتبہ نظر آنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع، سیکورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی لی۔ذرائع نے بتایا کہ جموں ڈویژن کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ کے بجیمل میں ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی۔انہوںنے بتایاکہ کل رات کچھ لوگوں نے علاقے میں مشتبہ افراد کو دیکھا جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی گئی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر صورتحال کو سنبھالا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فی الحال کوئی مشکوک چیز نظر نہیں آئی اور ناہی کسی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے البتہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے ۔










