جموں کشمیر میں گزشتہ 2دنوںمیں 4اساتذہ لقمہ اجل
سرینگر//ریاسی میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں تین افراد کی جان چلی گئی ہے جن میں سے دو سکولی ٹیچر تھے ۔ اس طرح سے جموں کشمیر میں گزشتہ 36گھنٹوں کے دوران سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں 4اساتذہ کی موت ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ریاسی میں اتوار کی سہ پہر ایک خوفناک کار حادثے میں دو اساتذہ اور ایک نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک آلٹو کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK20B 1024 تھا ریاسی کے چسانہ علاقہ کے چمیلو موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جانے پر، ایک نابالغ لڑکی نے آخرکار دم توڑ دیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔انہوںنے ہلاک ہونے والے تینوں کی شناخت غلام دین اور محمد امین کے طور پر کی ہے، جو دونوں پیشے سے استاد ہیں، اور نابالغ لڑکی سمیرا غلام کے طور پر ہوئی ہے سبھی ریاسی کی تحصیل چسانہ کے علاقے ہموسن کے رہائشی ہیں ذرائع نے مزید کہاکہ ایک اور زخمی، ایک نابالغ، جس کی شناخت سجاد غلام کے نام سے ہوئی ہے، کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کے لیے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔دریںاثناء گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے لارگام علاقے میں سڑک حادثے میں دو سرکاری ٹیچر وںکی موت ہو گئی، عینی شاہدین نے کہ لارگام، شوپیان میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس پر دو افراد سوار تھے۔ ایک ریاض احمد ڈار ولد محمد ابراہیم ڈار سکنہ کنڈلان، شوپیاں موقع پر جاں بحق جبکہ سجاد احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ سکنہ نیو کالونی لارگام زخمی ہو گیا۔دونوں سرکاری اساتذہ ہیں،” انہوں نے کہا، سجاد کو سکمز صورہ ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس طرح سے دو دنوں میں چار اساتذہ کی جان چلی گئی ۔










