kuldiep singh

کارروائی میں مارے گئے اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں امددادبڑہا دیا گیا

ایکس گریشا راب 20سے بڑہا 30 لاکھ روپے کر دیا گیا: سی آر پی ایف ڈی جی

سری نگر//سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران مرنے والے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ااہلکارکے رشتہ داروں کو دی جانے والی ایکس گریشیا کو 20لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈی جی سی آر پی ایف نے کلدیپ سنگھ جمعرات کوبتایارسک فنڈ سے مالی امداد کے تحت، کارروائی میں مارے جانے والے والے اہلکاروں کے لیے ایکس گریشیا 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30لاکھ روپے کر دیا گیا ہے اور دیگر تمام معاملات کے لیے، ایکس گریشیا کو 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے،” سی آر پی ایف ڈی جی نے قومی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔سنگھ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد پتھراؤ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔یونین ٹیریٹری میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا، “ایسا نہیں ہے کہ حالات ہاتھ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پتھراؤ کے واقعات تقریباً کم ہیں۔ غیر ملکی دہشت گردوں کی دراندازی اور حملوں میں کمی آئی ہے۔پانچ ریاستوں – اتراکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، منی پور، اور گوا میں حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس وقت کے دوران فورس کی طرف سے 41 وی آئی پیز کو سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔پانچ ریاستوں میں حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران CRPF کی طرف سے کل 41 VIPs کو سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔ انتخابات کے بعد 27محافظوں کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے،‘‘ سی آر پی ایف اہلکاروں کی خودکشی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ورکشاپ ’چوپال‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔سال 2022 میں اب تک 10 اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔ ہم ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں جس میں ‘چوپال’ کا انعقاد بھی شامل ہے جہاں اہلکار اپنے مسائل بتاتے ہیں اور ہم انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر ہم اسے حل کرنے سے قاصر ہیں تو ہم اسے پیشہ ور افراد کے پاس لے جاتے ہیں، “انہوں نے کہا۔