گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر کی صدارت میں وِی سی روم میں ضلع سطح کی عمل آوری کمیٹی ( ڈی ایل آئی سی ) منعقد ہوئی جس میں’ تیجسوینی سکیم‘ کے تحت معاملات کی منظوری دی گئی۔میٹنگ میں ضلع میں ’ تیجسوینی سکیم ‘ کی عمل آوری پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور ضلع کی بے روزگار خواتین اہل کاروباریوں کے کئی معاملات کمیٹی کے سامنے منظور ی کے لئے لائے گئے ۔ میٹنگ میں تفصیلی بحث و تمحیص کے بعد ڈی ایل آئی سی نے سکیم کے تحت 7معاملات کو منظوری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس سکیم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ ضلع کے تعلیم یافتہ اور بے روزگارنوجوانوں میں اِس سکیم کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں اور مستحقین پر مبنی سکیموں کے تحت ان کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ تیجسوینی سکیم بااِختیار بنانے کو یقینی بناتی ہے اور ضلع کی 18 سے 35 برس کی عمر کے نوجوان خواتین کو روزی روٹی کمانے کے لئے آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لئے اَپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔’’ تیجسوینی ‘‘ سکیم کا مقصد نوجوان خواتین کاروباریوں کو ان کی مہارت اور تربیت کی اہلیت کے مطابق منافع بخش خود روزگار منصوبے قائم کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔میٹنگ میں جی ایم ڈی آئی سی ، اے ڈی ایمپلائمنٹ ، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ، جے کے اِی ڈی آئی ، ڈسٹرکٹ منیجر لیڈ بینک اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔










