ڈی آئی پی آر کا سابق ملازم نذیر احمد شاہ کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر//جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن کشمیر ڈویژن نے سابق ملازم کے اچانک اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے ۔ ڈرائیور نذیر احمد شاہ نے اتوار 15؍ جنوری کو آخری سانس لی۔اِس سلسلے میں آج یہاں ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن ( پی آر ) سری نگر بلا ل مختار کی صدار ت میں ایک ایک تعزیتی میٹنگ میٹنگ ہوئی جس میں اُنہوں نے سابق ملازم کے تئیں خدمات کو سراہا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے نذیر احمد شاہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔اُنہوںنے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسلم خان ، محکمہ دیگر اَفسران اور ملازمین نے بھی سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی او رمرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دعا کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے محکمہ میں ان کی بے لوث خدمات پر روشنی ڈالی اوراُنہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔