ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر کا ’سائبر سیکورٹی،سائبر ہائی جین ‘ کے موضوع پر ایک روزہ سمینار اور ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد

ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر کا ’سائبر سیکورٹی،سائبر ہائی جین ‘ کے موضوع پر ایک روزہ سمینار اور ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد

سری نگر//ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول امیرا کدل سری نگر کے اِشتراک سے آج جی ایچ ایس ایس امیرا کدل سری نگر میں ’’ سائبر سیکورٹی ،سائبر ہائی جین‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سمینار اور ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں زائد اَز 100طلباء ، جی ایچ ایس ایس امیرا کدل کے عملہ اور ڈی آئی پی آر اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر کلچر ل آفیسر کشمیر برہان حسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اُنہوں نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں بڑھتے ہوئے سائبر رونما ہوئے واقعات کے بارے میں حساسیت اور بار بار بیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے سائبر سیکورٹی کے خطرات اور ان سے حفاظت کے لئے حکمت عملی ، ہیکروں سے استعمال ہونے والی کرنٹ اٹیک سکیم ، مالویئر ، پاس ورڈ اٹیک ، اِی میل سپوفنگ وغیرہ کی وضاحت کی۔مقررین طلباء نے سائبر فراڈ کے سنگین مسائل پر بھی روشنی ڈالی او رسائبر سیکورٹی کے لئے اہم تجاویز پیش کیں۔اِس موقعہ پر شہر خاص لٹریری اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فن کاروں نے تھیم پر مبنی ڈراما اور رقص پیش کیا۔ بعد اَزاں،کلچرل آفیسر برہان حسین ، اے اِی سی او سیّد شکیل شان اور وائس پرنسپل جی ایچ ایس ایس امیرا کدل نے شرکأ کو اسناد اور مومنٹوز پیش کئے۔