آئی ایس ڈی ایس نے منجیت کمار کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بااِختیار بنایا ہے

’ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ‘ حاصل کرنے میں مشکلات

اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل

سری نگر//مختلف وظائف حاصل کرنے اورمختلف اسکیموں سے مستفید ہونے کے خواہاں بزرگ شہریوں ،بیوائوں اوردیگر لوگوںکو’ڈومیسائل‘سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،کیونکہ سبھی کام ڈیجٹل ہونے کے باوجود اُنھیں یہ سرٹیفکیٹ لینے میں کئی کئی دن اور بعض اوقات کئی کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت نے مختلف قسم کے وظائف لینے والے اورمختلف اسکیموں سے مستفید ہونے کے خواہشمند شہریوں سے لوازمات کو پورا کرنے کوکہا ہے ،اوران کاغذی لوازمات میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بھی شامل ہیں ۔وادی بھر میں تحاصیل دفاتر کے باہر حالیہ کچھ وقت سے بزرگ شہری،بیوائیں اوردیگر مستحقین قطاروںمیں نظرآرہے ہیں ۔سری نگرمیں بھی ایسے شہری ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں تاکہ وہ خود کومخصوص وظائف ومشاہرے اوراسکیموںکے اہل بنواسکیں ۔ایسے کئی شہریوں اوراُن کے رشتہ داروںنے بتایاکہ تحصیل دفاتر سے’ڈومیسائل‘سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے میں 5سے7دن لگتے ہیں تاہم سری نگرکے عیدگاہ علاقہ کے تحصیل آفس سے مبینہ طور پر’ڈومیسائل‘سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر کم سے کم ایک مہینہ لگ رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ’ڈومیسائل‘سر ٹیفکیٹ کی اجرائی میں لیت ولعل کی وجہ سے مختلف وظائف حاصل کرنے اورمختلف اسکیموں سے مستفید ہونے کے خواہاں بزرگ شہریوں ،بیوائوں اوردیگر لوگوںکوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی۔