سرینگر//محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے لال منڈی میں میڈیسنل اور آرو میٹک پارک کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کچھ خوشبودار /دواؤں کے پودے لگا کر پارک کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی ایس نے دواؤں اور خوشبودار پودوں کی تجارتی کاشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ میڈیکل اور آرو میٹک پلانٹس سیکٹر کے کئی پہلوؤں پر خطاب کرتے ہوئے اتل ڈولو نے افسران پر زور دیا کہ وہ میڈیکل اور آرو میٹک پلانٹس کی کمرشل کٹویشن کے حوالے سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں بیداری پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں میڈیکل پلانٹ سیکٹر کی ترقی سے لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کی بڑی گنجائش ہے کیونکہ ملک میں دواؤں اور خوشبودار پودوں کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔ اے سی ایس نے محکمہ کے کچن گارڈن اور مشروم ڈیولپمنٹ اسکیم کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ ونگز کی جانب سے اپنائے گئے مختلف اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ بعد میں مسٹر ڈولو نے ایس ایم فارم ٹپر کریری کا دورہ کیا ۔ انہوں نے فارم کے مختلف بلاکس کا معائینہ کیا اور فارم کے افسران اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، جوائینٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن ، جوائینٹ ڈائریکٹر ان پُٹس ، جوائینٹ ڈائریکٹر ایپی کلچر اینڈ مشروم ، ڈائریکٹر رکھز اینڈ فارمز ، جوائینٹ ڈائریکٹر زراعت پلاننگ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔










