ڈلگیٹ میں21 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

طبی وقانونی کارروائی مکمل ،نعش لواحقین کے سپرد،تحقیقات شروع:پولیس

سری نگر//شہر سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں جمعہ کو ایک21 سالہ نوجوان مردہ پایا گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ایچ بی لائٹ ہاؤس ڈل گیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،جسکی اطلاع پولیس کودی گئی۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لیاجسکے بعد اس کی شناخت21 تنویر احمد خان ولد محمد لطیف خان ساکنہ سملر بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ تنویرخان کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔تاہم پولیس نے مزید کہا کہ لاش کوطبی وقانونی کارروائیوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا ۔اوراس سلسلے میں 174سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دریںا ثناء معلوم ہواکہ لازمی طبی وقانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے نوجوان کی میت آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کیلئے سپردکردی گئی ۔