DEO Kupwara convenes meeting with representatives of political parties

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

کپواڑہ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ کا مقصد آئندہ لوک سبھا اِنتخابات 2024 کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق میں بیان کردہ اعلیٰ ترین اخلاقی معیارات اور الیکشن کمیشن کے دیگر قابل اطلاق رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دینا تھا۔میٹنگ کے شروعات میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کو سختی سے عملانے پر زور دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے کہاکہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔اُنہوں نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی مہم اور ریلیوں کے لئے سویدھا امیدوار ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت حاصل کریں۔اِس موقعہ پر این ایل ایم ٹی (نیشنل لیول ماسٹر ٹرینر) سمیر جان نے ایم سی سی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو سی وی جی آئی ایل جیسی ایپوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو شہریوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی)، سوویدھا امیدوار ایپ اور دیگر ایپس کی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے قابل بناتا ہے تاکہ پُر اَمن اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں میں انتخابی کتابچے اور متعلقہ مواد بھی تقسیم کیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی کپواڑہ و نوڈل آفیسر ایم سی سی محمد رئوف رحمان ، ڈی ای او میر حمید اللہ، اے سی آر کپواڑہ عرفان بہادر، این ایل ایم ٹی سمیر جان اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔