کولگام// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام اَطہر عامر خان کی زیر صدارت منی سیکرٹریٹ میں اَنفورسمنٹ ایجنسیوںکی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔اُنہوںنے ہدایت دی کہ ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی ٹیمیں ای سی آئی کی ہدایات کے مطابق مربوط انداز میں کام کریں گی۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ عوامی شکایات کے بغیر کسی رُکاوٹ کے ازالے اور اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے یہاں ایک مخصوص ضلعی سطح کا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔میٹنگ میں اے آر اوز، ڈپٹی ڈی اِی او، نوڈل افسران، ای ٹی او، منیجر لیڈ بینک، اسسٹنٹ کنٹرولر ڈرگز، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔










