ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیاں نے ضابطہ اَخلاق کی پاسداری کے احکامات جاری کئے

شوپیان//ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیاں نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی جانب سے 16 ؍مارچ کو اِنتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ایک پریس بیان میں ضلع میں فوری طور پر اِنتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا اعلان کیا۔شیڈول کے مطابق ضلع میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ 36۔زینا پورہ اسمبلی حلقہ کے لئے جو 3۔اننت ناگ راجوری کا حصہ ہے،پولنگ7؍ مئی 2024 ء کو ہوگی اور 37-شوپیاں اسمبلی حلقہ کے لئے جو 2۔سری نگر حلقہ کا حصہ ہے، پولنگ13؍ مئی 2024 ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔سرکاری گاڑیوں کے غلط اِستعمال کو روکنے اور سرکاری ویب سائٹس سے وزراء اور سیاست دانوں کے حوالہ جات ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے اور ایم سی سی کی ٹیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ املاک کی بے حرمتی سے متعلق شقوں کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ ایس او پیز سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے لئے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پرنٹنگ پریس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آر پی ایکٹ 1951 کے سیکشن 127 اے کے تحت چھپنے والے مواد کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ آئی پی سی کی دفعہ 171 بی اور 171 سی کے ذکر کے ساتھ اِنتخابی اخراجات جو لاگو کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) نے لائسنس یافتہ اسلحہ کے اجرأ اور لے جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام لائسنس ہولڈروںکا تفصیلی اور اِنفرادی جائزہ لیں تاکہ آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے امن و امان کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے ان معاملات میں تمام لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط کیا جاسکے جہاں ضروری سمجھا جاتا ہے۔ تمام قانونی شقوں اور ہدایات سے آگاہ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے ملاقات طے کی گئی ہے۔ امیدواروں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں چیک بک جاری کرنے میں سہولیت کے لیے بینکروں کے ساتھ میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ مشکوک لین دین پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔