DEO Baramulla leads preparation for Lok Sabha Elections 2024

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ لوک سبھا اِنتخابات 2024 کی تیاریوں پیش پیش

بارہمولہ//ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ مِنگا شیرپا نے لوک سبھا 2024 کے عام اِنتخابات کی تاریخ کے اعلان کے پیش نظرضلع میں اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈاک بنگلو میں اَفسران کی ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی)، میٹریل مینجمنٹ پلان، خطرات کی نقشہ سازی، پولنگ سٹیشنوں پر سہولیات، وسائل کی دستیابی اور اَفرادی قوت، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ پلان، کمیونی کیشن پلان، ایس وی ای ای پی(سویپ)، پولنگ عملے کی تربیت، اِی وی ایم مینجمنٹ اور دیگر اہم پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دورانِ میٹنگ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے متعلقہ اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ ایم سی سی کے نفاذ سے 24 گھنٹے قبل سرکاری اور نجی عمارتوں سے سیاسی جماعتوں کے تمام مہماتی مواد، لوگو، منشور وغیرہ کو ہٹا دیں۔دریں اثنا، مِنگا شیرپا نے ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر جو آئی ٹی اورٹیکنالوجی کے اِستعمال کے نوڈل افسر بھی ہیں، کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی نگرانی میں چلنے والی سی ویجل، اینکور اور دیگر مانیٹرنگ ایپوں کے اِستعمال کے بارے میں تمام اے آر اوز اور نوڈل افسران کے لئے جامع تربیتی سیشن کا اہتمام کریں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سویپ(ایس وِی اِی اِی پی) اقدام کے بارے میں اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں رائے دہندگان کے بیداری پروگراموں کوجاری رکھیں اور ان پولنگ سٹیشنوں پر جامع مہم چلائیں جہاں گزشتہ اِنتخابات میں شرکت کم تھی۔مزید برآں، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے متعلقہ نوڈل افسر کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق نگرانی کے مقاصد کے لئے کنٹرول روم کے عملے کو وسیع پیمانے پر تربیت فراہم کریں۔مِنگاشیرپا نے افسران کو ان کے تفویض کردہ کردار کو سمجھنے اور اِنتخابی عمل کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے آپس میںہم آہنگی پیدا کرنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سیّد قمر سجاد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ظہور احمد رینہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، تمام نوڈل افسر اور ضلع میں انتخابات کے انعقاد کے لئے ذمہ دار اے آر اوزنے شرکت کی۔