District Election Officer Anantnag holds election related meetings with Political Parties and Media Representatives

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ نے سیاسی جماعتوں اور میڈ نمائندوں کے ساتھ اِنتخابات سے متعلق میٹنگیں کیں

اننت ناگ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ ایس ایف حامد نے آج مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور میڈیا کے ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیں۔میٹنگ میں سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ، اے ڈی سی اننت ناگ، ڈپٹی ڈِی اِی او اور ڈی آئی او نے شرکت کی۔ان میٹنگوں کا بنیادی مقصدشراکت داروں کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) میں بیان کردہ اصولوں پر تربیت اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے انتخابی عمل میں شامل تمام افراد کی طرف سے ایم سی سی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ سیاسی جماعتوں پر زور دیا گیا کہ وہ انتخابی نظام کی سا لمیت پر ممکنہ طور پر سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرتے ہوئے اخلاقی مہم کے طریقوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کریں۔ایس ایف حامد نے آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کو یقینی بنانے میں میڈیا کے کلیدی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ، جانبدارانہ اثر و رسوخ سے پاک جعلی خبروں کو روکنے اور رائے دہندگان تک درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے۔اُنہوں نے اننت ناگ میں میڈیا سینٹر اور میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے قیام کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں آئندہ عام اِنتخابات کے تیسرے مرحلے میں 7 ؍مئی 2024ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔