ڈاک بنگلہ مہورپونچھ کے قریب حادثہ

ڈاک بنگلہ مہورپونچھ کے قریب حادثہ

ٹاٹاسومو300 فٹ گہری کھائی میں جاگری،ایک نوجوان لقمہ اجل ،ڈرائیور شدیدزخمی

جموں//جمعہ کو پونچھ ضلع کے مہور علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK12-4430 حادثہ کی شکار ہوکرڈاک بنگلہ مہورپونچھ کے قریب تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ایک30سالہ شخص ممتاز احمد ولد ولی ساکن دراج راجوری ازجان ہواجبکہ24سالہ ڈرائیور طارق احمد ولد غلام حسن ساکن بڈھن تھورو زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو پہلے سی ایچ سی مہور لے جایا گیا جہاں سے اسے ڈی ایچ ریاسی ریفر کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔