سری نگر// ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز اِنسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کی ایک ٹیم نے سیکرٹری ٹیکنیکل ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز اِنسپکشنز اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار کی قیادت میںاپنے دفاتر کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کے سلسلے میں سٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا جامع معائینہ کیا۔اِس معائینے کا مقصد آپریشنل فعالیت کا جائزہ لینا اور نظام کے اندر شفافیت اورجوابدہی کو فروغ دینے کے لئے مزید اِصلاحات متعارف کرنا تھا۔ ٹیم نے ریکارڈ ،مواد کا معائینہ کیا اور کارپوریشن کے اَفسروں کے ساتھ تفصیلی اِستفساری گفتگو کی۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اَتل شرما نے سیکرٹری کو کارپوریشن کے کام کاج اور دیگر ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا اور اِنتظامی اِصلاحات اِنسپکشن اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا جس سے کارپوریشن کو مزید مضبوط بنانے اور کارپوریشن کو بہتر بنانے اور جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی میں مدد ملے گی۔جموں و کشمیر ایک شاندار تاریخی اور ثقافتی ورثے سے اَپنے متنوع اور شاندار جغرافیہ کے لئے جانا جاتا ہے۔ اِس خطے کی روایتی ہینڈلوم بُنائی جو دنیا بھر میں مشہور ہے، اِس کی ثقافتی شناخت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ منفرد ڈیزائن اور مقامی طور پر تیار کردہ خام مال جیسے پشمینہ، ریشم اور اون نے اس فن کو جموں و کشمیر کی وراثت کا لازمی حصہ بنا یا ہے۔ اِس کے علاوہ روایتی ہینڈلوم بُنائی مقامی افرادی قوت کے ایک بڑے حصے کو روزگار فراہم کرتی ہے۔جموں و کشمیر سٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو ڈِی سینٹرلائزڈ ہینڈ لوم سیکٹر کا سپوٹ اور فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ اِس کے مشن میں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مرکزی معاونت والے ہینڈلوم پروجیکٹوں کوعملانا ،اِس طرح دستکاری کا تحفظ اور کاریگروں کی مدد کرنا شامل ہے۔یہ اِنتظامی معائینے جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے قواعد و ضوابط ، طریقۂ کار اور پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالکبیر نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد خطے کی اقتصادی اور ثقافتی خوشحالی کو آگے بڑھاتے ہوئے ترقی اور جوابدہی کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔










