ڈاکٹر عبدالکبیر نے خوراک ، شہری رسدات اوراَمورِ صارفین محکمہ کے کام کاج کا معائینہ کیا

سری نگر// اَیڈمنسٹریٹیو ریفارمز، اِنسپکشنز اینڈ ٹریننگز ڈیپارٹمنٹ نے خوراک، شہری رسدات اور امور ِصارفین کے ڈائریکٹوریٹ کا ایک اِنتظامی معائینہ کیا۔اِنسپکشن کی قیادت سینئر اَفسران کی ایک ٹیم نے کی جس کی سربراہی سیکرٹری ٹیکنیکل ایڈمنسٹریٹیوریفارمز، اِنسپکشنز اینڈ ٹریننگز ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار کر رہے تھے۔ٹیم نے ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور اَمورِ صارفین عبدالرشید وار اور دیگر اَفسران سے محکمہ کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے وضع کردہ میکانزم کے مطابق مختلف شیکشنوں، ریکارڈ اور گوداموںکا بھی معائینہ کیا۔محکمہ خوراک، شہری رسدات اور صارفین کے امور پبلک ڈِسٹری بیوشن سسٹم کے تحت چاول، گندم اورچینی جیسی ضروری اشیأکی تقسیم کا ذمہ دار ہے۔اِنسپکشن کا مقصد محکمے کی آپریشنل صورتحال اور اِنتظامی کارکردگی کا جائزہ لیناتھا۔ اِس بات کو یقینی بنانا کہ یہ بہتر طریقے سے کام کرے اور اَپنی خدمات کو مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچائے ۔ اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے یہ اِنتظامی معائینے تمام سرکاری محکموں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ یہ اے آر آئی ڈیپارٹمنٹ کے وضع کردہ ماڈل پروفارما میں طے شدہ معیارات کی تعمیل کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے کہا،’’یہ معائینے وسائل کے مؤثر اِستعمال کو یقینی بناتے ہیں، بہتری کے لئے علاقوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور بہترین طریقوں اور اِختراعی حل کو فروغ دیتے ہیں۔باقاعدگی سے معائینے آپریشنز اور خدمات میں اعلیٰ معیار کے لئے حکومت کے عزم کا مظاہرہ کرکے عوامی اعتماد کو بڑھاتا ہے۔ یہ پالیسیوں اور پروگراموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے میں بھی مدد کرتے ہیں، حکومتی مقاصد اور مطلوبہ نتائج کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بناتے ہیں۔‘‘ آج تک اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ نے مرجموںوکشمیر یوٹی میں 25 محکموں کا اِنتظامی معائینہ کیا ہے۔