ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے یوم آزادی ۔2023ء کیلئے محکمہ ثقافت کی تیاریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری ثقافت و سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے سول سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَفسروں سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر روشنی ڈای کہ یہ دِن ہم سب کے لئے قومی فخر کی بات ہے اور ہر شہری کے دِلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے ،یہ اس غیر متزلزل جذبے اور اِتحاد کی علامت ہے جس نے ہماری عظیم قوم کی تعریف کی ہے۔سیکرٹری موصوف نے جائزہ میٹنگ کے دوران ایک جامع اور یادگار تقریب بنانے کی اہمیت پر زور دیا جو ہر عمر اور پس منظر کے لوگوں کے ساتھ گونجتا ہے ۔اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اِن تقریبات کے تمام پہلوئوں پر پہلے سے اَچھی طرح توجہ دیں۔اُنہوں نے اِس دِن کی حب الوطنی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ کلچر ل اکیڈیمی او ران کے فن کاروں کی پرفارمنس میں حب الوطنی کے جذبے کو پیش کرنا چاہیے اور ان پر فارمنس کی سطح اس قومی دِن کے معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ تقریبات کے لئے پہلے سے فن کاروں کو شارٹ لسٹ کر لیں۔اِس کے علاوہ مختلف مقاصد کے لئے لائن ڈیپاٹمنٹل ریکوز یشنز کو بھی پہلے ہی حل کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے محکمہ کی محتاط منصوبہ بندی اور لگن کے لئے سراہنا کی اور اِس عظیم الشان تقریب کے اَحسن اِنعقاد کے لئے شامل تمام شراکت داروں کے درمیان ہموار تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے مزید اِس اعتماد کا اِظہار کیا کہ 2023ء کے یوم آزادی کی تقریبات ایک قابل ذِکر موقعہ ہوگی جو ملک کی کامیابیوں کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائے گی۔میٹنگ میں سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لینگویجز، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ ثقافت ، سپیشل سیکرٹری محکمہ ثقافت ، ایڈیشنل جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لینگویجزاور دیگر اَفسروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔