سری نگر//تجربہ کارخاتون آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر سحرش اصغرنے سنیچر کے روز ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کاعہدہ سنبھالا۔انتظامیہ میں حالیہ تبادلوں وتقرریوںکے تحت ڈاکٹر سحرش اصغر کوضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ تعینات کیا گیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچر کے روز2013بیچ کی تجربہ کار آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر سحرش اصغر نے بھوپندر کمار (آئی اے ایس )سے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کاچارج لیا،اوراس عہدے کوسنبھالا۔چارج سنبھالنے کے بعدبارہمولہ کی نئی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سحرش اصغر نے ڈی سی آفس بارہمولہ میں تعینات سینئر افسروں کیساتھ ایک میٹنگ کی ،جس دوران انہوںنے افسروں کوہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوانتظامیہ کے مفاد میں اورعوامی ضرورت وتوقعات کے مطابق نبھائیں ۔انہوںنے میٹنگ کے دوران نظم وضبط ،فرض شناسی ،ورک کلچر اورڈیوٹی کی پابندی پر بھی زوردیا۔خیال رہے حالیہ تبادلوں وتقرریوں کے تحت آئی اے ایس آفیسر بھوپندر کمار کومشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر تعینات کیاگیا ،اورانہوںنے نیا عہدے کاچارج سنبھال لیاہے ۔










