ڈاکٹر سامون نے کپواڑہ ضلع کے ترقیاتی پروفائل کا جائیزہ لیا

کپواڑہ//پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج ضلع کپواڑہ کا ایک روزہ دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دیں اور پی آر آئی اور انتظامیہ کے ساتھ ضلع کے ترقیاتی پروفائل کا جائیزہ لیا ۔ ڈاکٹر سامون نے یہاں پہنچ کر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کپواڑہ کے میٹنگ ہال میں پی آر آئیز ، ضلعی افسران اور B2V4 کے وزٹنگ افسران کی ایک جائیزہ میٹنگ بلائی اور ڈسٹرکٹ کیپکس ، سی ایس ایس ، دیگر اسکیموں /سیکٹرز ، B2V4 ، مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پر ترقیاتی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، ، ایم سی کپواڑہ ، ہندواڑہ اور لنگیٹ کے صدور ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن کے علاوہ ضلع اور سیکٹرل افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے پرنسپل سیکرٹری کو ضلع کے ترقیاتی پروفائل کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ضلع کیپیکس بجٹ ، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں ، بیک ٹو ولیج ، مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پروگرام اور دیگر فلاحی اسکیمیں شامل ہیں ۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے پی آر آئیز سے ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آراء حاصل کیں اور متعلقہ افسران سے جوابات طلب کئے اور مسائل پر بروقت کام کرنے کی ہدایات دیں ۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے ایک تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی جس میں ضلع میں ترقیاتی پیش رفت کو دکھایا گیا ۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ کپواڑہ ضلع ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے کیونکہ ضلع میں مختلف میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس کی سیاحتی صلاحیت ، دستکاری اور ڈیری سیکٹر کی ترقی کے راستے سمیت ضلع کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پانی کی فراہمی ، فلٹریشن پلانٹس ، روڈ کنیکٹیویٹی ، تعلیم اور صحت کے شعبے کی بنیادی سہولیات کو مزید اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لینا اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔ مختلف مسائل کے سلسلے میں پی آر آئیز کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے اے سی ڈی کپواڑہ اور سپرنٹنڈنٹ جے کے ای ڈی اے سے کہا کہ وہ سولر لائیٹس کے مسئلے کو حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فنڈز ضایع نہ ہوں ۔ قبل ازیں چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ اور وائس چئیر مین ڈی ڈی سی کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی چئیر پرسنز ، بلدیات کے چئیر پرسنز نے اس موقع پر خطاب کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل کے بارے میں بتایا ۔ اپنی آمد پر پرنسپل سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے ہمراہ انتظامی کمپلیکس کپواڑہ کے لان میں مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائینہ کیا اور اپنے اپنے محکموں میں اپنی کامیابیوں کو ظاہر کیا ۔