گاندربل//کمشنر سیکرٹری مہمان نوازی و خاطر تواضع ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے مانسبل پارک گاندربل میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی جو حکومت کے عوامی رَسائی اور شکایات اَزالے پروگرام کا حصہ لیا ۔اِس تقریب میںضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر، ایس ایس پی سندیپ گپتا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، سی ای او ایس ڈی اے، سی ای او ڈبلیو ایم ڈی اے، اے سی آر، سی پی او، ڈی ڈی سی ممبر صفا پورہ، ڈی ڈی سی ممبر واکورہ اور دیگر ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔عوامی دربار کو عوام کی طرف سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا اور سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی ممبران اور کمیونٹی کے نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں میں ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے وسیع دائرہ کار پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا۔ سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے عوامی شکایات اور مطالبات درج کئے تاکہ اس کے مطابق اِصلاحی اقدامات شروع کئے جائیں۔سول سوسائٹی صفا پورہ نے گورنمنٹ مڈل اسکول صفا پورہ کے لئے نئی عمارت کی ضرورت ، پی ایچ سی صفا پورہ کی اَپ گریڈیشن ، ایک یوتھ ہوسٹل اور کولڈ سٹور جیسے مسائل کو اُجاگر کیا۔ سماجی کارکنوں نے لار کنال، نیو کالونی گلاب باغ میں اضافی راشن سٹور، بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی، خود روزگار کے مواقع اور کوہستان کالونی صفا پورہ میں صنعتوں کے لئے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق مسائل پر زور دیا۔دریں اثنا، سول سوسائٹی تولہ مولہ نے علاقے میں رجسٹرڈ اَپنی ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جن میں کھیر بھوانی مندر، سڑکیں، سی یو کے اور دیگر کی ترقی اور فیس لفٹنگ شامل ہیں۔ اُنہوں نے علاقے میں فائر اور ایمرجنسی سروسز کا مطالبہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر صفا پورہ نے کمشنرسیکرٹری کوجموںوکشمیر یوٹی میں تھری ٹائر پنچایت سسٹم کے نفاذ کے بعد سے بلاک صفا پورہ میں مختلف ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے سٹون کان مزدوروں صفا پورہ کی بحالی، سنبل سے بٹہ مالو تک بسٹ سروس اور مختلف وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے جائز مسائل کے بروقت حل کے لئے ان کی مداخلت کا بھی مطالبہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے شکایات اور مطالبات کے جواب میں کمشنر سیکرٹری کو یقین دِلایا کہ متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد اُٹھائے گئے مسائل کو ترجیح دی جائے گی۔اُنہوں نے بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی کے حوالے سے بتایا کہ مین لائن میں تکنیکی خرابی اس کی وجہ ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے مختلف عوامی فلاحی سکیموں کے تحت ضلعی اِنتظامیہ کی کاوشوں اور رجسٹریشن کی ستائش کی۔ اُنہوں نے این آر ایل ایم ، محکمہ ماہی پروری ، بھیڑ و پشو پالن ، صحت وغیرہ جیسے مختلف محکموں کے اقدامات کی سراہنا کی اور مختلف مستفید افرادبالخصوص نوجوانوں کی کامیابی داستانوں کی تعریف کی جو اپنے مقامی فن سے وابستہ ہیں۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تعمیری تجاویز دینے پر اُن کا شکریہ اَدا کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ ضلعی اِنتظامیہ کے اَقدامات اور اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِس طرح کے سکیموں سے مستفید ہوسکیں۔اُنہوں نے نے اس طرح کے عوامی درباروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نچلی سطح کے مسائل کو سمجھنے اور جہاں بھی ممکن ہو لوگوں کو فوری ریلیف کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے شراکت دار محکموں پر زور دیا کہ وہ اُٹھائے گئے مطالبات کی فزیبلٹی کی جانچ پڑتال کریں اور اُنہیں معیارات کے تحت ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر مختلف محکموں نے اَپنی مصنوعات اور پیش کردہ سکیموں کی نمائش کے لئے سٹال لگائے تھے۔ کمشنر سیکرٹری نے سٹالوں کا معائینہ کیا اور ان کی طرف سے پیش کردہ خدمات اور سکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔دریں اثنأ،ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے گھریلو تشدد کے بارے میںبیداری پیدا کی۔ اسسٹنٹ ایل اے ڈی سی نے آئین کے تحت خواتین کے حقوق کے مؤثر تحفظ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔










