ڈاکٹر رشمی سنگھ نے نیشنل نوجوانوں کے قومی دِن کے موقعہ پر نوجوانوں کی شمولیات کو فروغ دینے پر زور دیا

ڈاکٹر رشمی سنگھ نے نیشنل نوجوانوں کے قومی دِن کے موقعہ پر نوجوانوں کی شمولیات کو فروغ دینے پر زور دیا

بارہمولہ// کمشنر سیکرٹری مہمان نوازی و خاطر تواضع محکمہ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے نوجوانوں کے قومی دن کی تقریبات پر ٹنگمرگ بارہمولہ میں متحرک نوجوانوں اور خواتین کے گروپوں کے ساتھ ایک ایک اِستفساری سیشن کی قیادت کی۔ اِس سیشن کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا اور اِختراعی خیالات کا اشتراک کرنا تھاجو’ 2047ء تک وِکست بھارت‘ کے اِجتماعی ویژن کے مطابق تھا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر مہمان نوازی و خاطر تواضع طارق احمد گنائی کے علاوہ ضلع کے دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجو دتھے۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردارکا اعتراف کرتے ہوئے بصیرت اَفروز تبادلہ خیال میں مشغول رہے اور خیالات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی۔ نوجوانوں کی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے اہم مقصد کی طرف راغب کرنے پر زور دیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے مشترکہ کوششوں کے بارے میں اُمید کا اِظہار کرتے ہوئے کہا، ’’نوجوانوں کا قومی دِن ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اُن کے خیالات اور جوش و جذبہ 2047 ء تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم ہے۔‘‘اِس تقریب میں مختلف نوجوانوں اور خواتین کے گروپوں کی فعال شرکت دیکھی گئی جس میں مختلف نقطہ نظر اور اَقدامات کی نمائش کی گئی۔ اِستفساری سیشن میں تعلیم، اَنٹرپرینیورشپ اور سماجی ترقی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ چوں کہ ہندوستان 2047 ء تک ’وِکست بھارت ‘کاہدف رکھتا ہے، اس طرح کی بات چیت نوجوانوں کی اُمنگوں سے مطابقت رکھنے والی پالیسیوں اور اَقدامات کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے مواقع اور مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے اِختتام پر شرکأ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرنے کے لئے فراہم کردہ پلیٹ فارم پر اِظہار تشکر کیا۔ کمشنرسیکرٹری نے ترقی یافتہ اور بااِختیار ہندوستان کے مشترکہ ویژن کو حاصل کرنے کے لئے مسلسل تعاون اور مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری نے مختلف سرکاری محکموںکی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جس میں عوام الناس کے لئے مختلف سرکاری معاونت والی سکیموںکے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی تھیں۔