Dr. Hina Shafi Butt reviewed the progress of establishing clusters in Jammu province

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صوبہ جموں میں کلسٹروں کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے روایتی صنعتوں کی بحالی کے لئے فنڈز سکیم ( ایس ایف یو آر ٹی آئی ) کے تحت صوبہ جموں میں کلسٹروں کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری / چیف ایگزیکٹیو آفیسر فارق قاضی ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سکیمز) مظفر عبدالناصر علاقبند، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں ڈویژن تلک راج اور کے وِی آئی بی کے دیگر سینئر اَفسران کے علاوہ سکاسٹ جموں ( ٹیکنیکل ایجنسی ) کے نمائندوں ، جے اینڈ کے آئی ٹی سی او اور ماسٹر جی بی کیپنگ کلسٹر سانبہ اور بانہال مگس پالن کلسٹررام بن کی عمل آوری ایجنسیوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ تین بی کیپنگ کلسٹروں بشمول ماسٹر بی کیپنگ کلسٹر ضلع سانبہ ، کیلاش کنڈ سدھ مہادیو بی کیپنگ کلسٹرضلع ڈوڈہ اور بانہال، بی کیپنگ کلسٹر ضلع رام بن کا قیام ڈویژن میں کیا جارہا ہے جس کی لاگت 4.08 کروڑ روپے ہے ۔وائس چیئرپرسن نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ کلسٹروں کو جلد اَز جلد فعال کرنے کے لئے مربوط کوششیں کریں ۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ کلسٹروں کو آپریشنل کرنے سے ان کلسٹروں سے وابستہ زائد اَز 600 مگس پالن اَفراد مستفید ہوں گے۔مزید برآں ، اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں اور تکنیکی ایجنسی سے کہا کہ وہ مئی 2023ء کے مہینے کے دوران تمام لفٹ اوور پروگراموں( تربیتی پروگراموں ، بیداری پروگراموں)کی ہارڈ اینڈ سافٹ اقدام کے تحت آرگنائزیشن کو یقینی بنائیں تاکہ کلسٹروں کو فعال بنایا جاسکے۔سیکرٹری سی اِی او جموںوکشمیر کے وِی آئی بی نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ کلسٹر کا مقصد روایتی صنعتوں اور کاریگروں کو کلسٹروں میں منظم کرنا ہے تاکہ اُنہیں مسابقتی بنایا جاسکے ، ان کی طویل مدتی دیرپا کے لئے مدد فراہم کی جاسکے اور نئی مصنوعات کے لئے تعاون فراہم کر کے ایسے کلسٹروں کی مارکیٹی بلٹی، ڈیزائن میں اقدام، بہتر پیکیجنگ اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے مین بھی بہتری کو بڑھایا جاسکے۔