رام بن//تمام تکنیکی تعلیمی اِداروں میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور ملازمت پر مبنی تجارت میں نوجوانوں کو پیشگی تربیت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اِن باتوں کا اِظہار پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ضلع رام بن کے دورے کے دوران کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے پولی تکنیک کالج رام بن ،رام بن اور بانہال میں اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں بانہال میں آئی ٹی آئی ہوسٹل اور پولی تکنیک کالج کی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ٹیرنیز کی سہولیت کے لئے پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اَندر مکمل کریں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن جموں سدرشن شرما ، اے ڈی سی ہربنس شرما ، اے سی آر دھیر یندر شرما، ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس بٹ ، پرنسپل جی پی سی رام بن سوکیت گپتا اور مختلف متعلقہ اَفسران موجود تھے ۔پرنسپل سیکرٹری نے آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کالج کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ٹریڈس کے ٹرینز سے بات چیت کی ۔ اُنہوں نے موجودہ ٹریڈ پر خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِن اِداروں میں پڑھائی جانے والی تمام تجارتوں کو نہ صرف ان سے بلکہ مزید تجارتوں میں بھی اِضافہ کیا جائے گا۔دریں اثنا، ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرنسپل سیکرٹری سے درخواست کی کہ وہ آئی ٹی آئیز میں ٹنل اور ریلوے کی دیکھ ریکھ کے کاموں سے متعلق نئی تجارتیں شروع کریں تاکہ مکمل شدہ اور جاری قومی منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جاسکیں۔پرنسپل سیکرٹر ی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ان قومی منصوبوں پر تربیت یافتہ مقامی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے اِمکانات تلاش کریں ۔ اُنہوں نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ مختلف ٹریڈس میں کریش کورسز شرو ع کریں جو مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے وہاں پر ٹریڈ اور ورکشاپوں کا معائینہ کرنے کے بعد سپر اِنٹنڈنٹ اور اِنسٹرکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ تربیت یافتہ اَفراد کے لئے نمائشی دورے کریں تاکہ انہیں اَپنی تجارت کی جدید مہارتیں فراہم کی جاسکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور اے سی آر رام بن کو ہدایت دی کہ رام بن میں آئی ٹی آئی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے شناخت شدہ اراضی کے حصول کے عمل کو مکمل کریں گے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے میڈیا اَفراد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بانہال آئی ٹی آئی کی بس سروس ٹرینز کی سہولیت کے لئے شروع کی جائے گی اور اور ساتھ ہی یہاں مزید کام بھی کیا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یہاں کے نوجوانوں کو فنی تربیت کے لئے راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ مختلف جاری قومی منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کرنے ساتھ ساتھ اَپنے کاروبار یونٹس بھی شروع کرسکیں۔










