ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کیپکس بجٹ 2023-24ء کی تشکیل کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن ساموں نے سول سیکرٹریٹ میں کیپکس بجٹ 2023-24ء کی تشکیل پر تبادلہ خیال اورجائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔اُنہوں نے کیپکس بجٹ اور سی ایس ایس 2022-23ء کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،چیف اِنجینئران آر اینڈ بی کشمیر / جموں ، جوائنٹ ڈائریکٹران ڈی ایس ڈی جموں / سری نگر ،پرنسپل اور سپر اِنٹنڈنٹ گورنمنٹ پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی جموں / کشمیر نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔اُنہوں نے تمام اَمور پر تبادلہ خیال کیا اور کیپکس بجٹ 2023-24ء کی تشکیل کے حوالے سے متعلقہ اَفراد سے ضروریات بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹر سامون نے ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ سول ورکس اور دیگر کاموں کے حوالے سے ضروریات کو شامل کریں تاکہ ایک جامع کیپکس بجٹ تیار کیا جا سکے۔اُنہوں نے ریگولر اور آئی ٹی آئی دونوں شعبوں میں دیکھدیکھ اور مرمت کا جائزہ لینے کے علاوہ پروجیکٹوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اَب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے افسران کو ہنر مندی کے تفاوت کی نشاندہی کرنے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل میں مطلوبہ ہنر پیدا کرنے کی تاکید کی۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام جاری اور نئے منصوبوں کو کامیابی سے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ محکمہ کے مقاصد کے حصول کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پرنسپل سیکرٹر ی نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کوالٹی کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پروجیکٹوں کو مخصوص معیاراات کے مطابق اَنجام دیا جائے ۔اُنہوں نے منصوبوںکی عملدرآمد میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ پیش رفت کا درست ریکارڈ رکھیں۔