جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج فوڈ کرافٹ اِنسٹی چیوٹ جموں کا دورہ کیا۔ پرنسپل سیکرٹیر نے بیکری اور پیٹسیری شعبے میں تربیت یافتہ ایک ماہ کے سکل ڈیولپمنٹ پروگراموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جنہوں نے ایک مکمل بیکنگ آئوٹ لیٹ کے طورپر اَپنی حتمی پیشکش کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریوں کا مظاہرہ کیا تھا۔پرنسپل سیکرٹری نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے قیمتی وقت کو صنعتوں کی ضرورت کے مطابق سکلوں میں اِضافے کے لئے کورسز میں شامل کرنے کے لئے اِستعمال کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے مختلف سرکاری قرضوں کی سکیموں کو فروغ دیں تاکہ وہ فوائد حاصل اور اَپنا بزنس یونٹ شروع کرسکیں۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے اَپنی ویب سائٹ پر اِنسٹی چیوٹ کے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کا بھی اِفتتاح کیا جس کے لئے طلباء اِدارے کے ساتھ آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں اور کورس کی تکمیل اِی۔ سرٹیفکیٹ بھی تیار کرسکتے ہیں۔سٹیزن چارٹر میں کاروبار کرنے میں آسانی کی طرف شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی طرف یہ ایک بڑا قدم ہے ۔ اُنہوں نے اِدارے میں جاری کاموں کا بھی معائینہ کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایف سی آئی کے پرنسپل اور اِدارے کے دیگر فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ان ٹرینیز کو مطلوبہ مہارتیں فراہم کیں جن کے آنے والے دِنوں میں کاروباری بننے کا اِمکان ہے۔ایف سی آئی کے پرنسپل نے بتایا کہ اِنسٹی چیوٹ کا ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈسٹریز اینڈ کامرس کے ساتھ مفاہمت نامہ ہے اور انٹرپرینیور پروگرام ( ایک ماہ ) میں ہر پاس آئوٹ ٹرینیز کو اَپنے یونٹوں کی جلد رجسٹریشن اور کمیشننگ میں سہولیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ نہ صرف کاروباری بن سکیں بلکہ دوسروںکو کام دینے والے بنیں۔ اِنسٹی چیوٹ کی طرف سے ماضی میں بھی ایسے اِقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور بہت سے تربیت یافتہ افراد نے شہر میں اپنا کاروبار قائم کیا ہے یا ہوم ڈیلیوری سروس کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اِنسٹی چیوٹ ہوٹل مینجمنٹ کے مختلف ٹریڈز میں ڈیڑھ سالہ ڈپلومہ کورسز کروارہا ہے ۔ اِس کے علاوہ یہ اِدارہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک ماہ سے لے کر چار ماہ تک کے شارٹ ٹرم سکل ڈیولپمنٹ پروگرام بھی چلارہا ہے ۔ یہ اِدارہ 45کنال کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جس میں جدید ترین آرٹ اِنفراسٹرکچر ، اچھی طرح سے قائم لیبارٹریاں ، ورکنگ ائیریاز ، اندرون خانہ وائی فائی سہولیات والے کلاس روم ہیں ۔فوڈ پروڈکشن ٹریڈ میں ڈیڑھ سالہ ڈپلومہ کورسز کے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی حوصلہ اَفزائی کے لئے طلباء کی طرف سے تربیت کے دوران سیکھے گئے مختلف ضیافتوں کی شکل میں حتمی تیاریوں کو دِکھایا گیا۔ زیادہ تر ٹرینی پہلے ہی ملک بھر میں مختلف 5 سٹار پراپر ٹیز اور چین پراپر ٹیزمیں چھ ماہ کی اِنڈسٹریل ٹریننگ کے لئے شارٹ لسٹ ہوچکے ہیں اورجگہ کا تعین کر چکے ہیں۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے مائیگرنٹ کیمپ جگتی نگروٹہ کا بھی دورہ کیا اور ہنر مندی شعبہ کی طرف سے نقل مکانی کرنے والے نوجوانوں کو تربیت کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔










