کہا، نوجوانوں کو ان کے روزگار کیلئے ہنر مند کورسز فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے
بڈگام//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج بڈگام کے چرارِ شریف میں اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آئی ٹی آئی ) میں ورکشاپ بلاک اور 50 بستروں والے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اسناد تقسیم تقریب کی صدارت بھی کی جہاں مختلف متعلقہ تجارتوں اور ایس ایچ جی جیسے دوسرے مختصر مدتی کورسز کے ہونہا ر طلباء کو نوازا گیا۔ اِس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری نے فارغ التحصیل طلباء کی کامیابیوں پربھی مبارک باد دی۔پرنسپل سیکرٹری نے بہتر روزگار کے اِمکانات کے لئے طلباء کو ہنر مندانہ تعلیم فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 6,000 نوجوانوں اور لڑکیوں کو مختلف مختصر مدتی کورسز کے تحت تربیت دی گئی تھی جبکہ 20 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف اِس مالی سال کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔اُنہوں نے اَفسران سے طلباء کو دستیاب تمام مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ہوسٹل رہائش سمیت دونوں پروجیکٹوں کی تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے مختلف تجارتوں کے تحت مقامی نوجوانوں کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کوکے لئے معاشی وسائل اور روزگار کے مواقع کھلیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ 1988ء میں قائم کی گئی آئی ٹی آئی چرارِ شریف مختلف ہنر مند تجارتوں کے تحت نوجوانوں کی تربیت میں زبردست تعاون کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بالترتیب 134.76 لاکھ روپے اور 191.75 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے قائم ہونے والا ورکشاپ بلاک اور 50 بستروں پر مشتمل ہوسٹل اِس اِدارے کے تعاون کو مزید تقویت بخشے گا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری کی رہنمائی میں چاہے وہ طویل مدتی باقاعدہ کورسز ہوں یا مختصر مدت کورسز، عمارتوں کے لحاظ سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اَپ گریڈیشن،آئی ٹی آئیز کو جدید ترین مشینری اورسامان کی فراہمی اور اِنسانی وسائل کی ترقی، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ جیسے کام عملائے گئے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی بڈگام اور آئی ٹی آئی چرار شریف میں 25 روزگار پر مبنی باقاعدہ کورسز کام کر رہے ہیںجن کی کل انٹیک صلاحیت 592 ہے۔سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی چرارِ شریف بشیر احمد نے کہا کہ گذشتہ برس ضلع کے دونوں آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لحاظ سے صد فیصد ہدف حاصل کیا گیا تھا۔مزید برآں، گذشتہ دو برسوں میںگورنمنٹ آئی ٹی آئی چرارِ شریف میں 371 اُمید واروں کو مختصر مدت کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحامد ، اسٹیٹ انگیج منٹ آفیسر این ایس ڈی سی محترمہ کہکشاں انجم ، مقامی اِنتظامیہ کے اَفسران، پی ڈبلیو ڈی ، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی ممبران اور آئی ٹی آئی چرارِ شریف کے ٹرینی بھی موجود تھے۔










