بیک تو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وِزٹنگ اور پربھاری اَفسران کی میٹنگ طلب کی
جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج مختلف سرکاری آئی ٹی آئیز فارغ التحصیل طلبا میں جاب آفر لیٹر تقسیم کئے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ’’ سٹافنگ سلوشنز کیوس کارپوریشن لمٹیڈ ‘ نے اَپنے کمپنی کے ساتھ مختلف تجارتوں میں مختلف آئی ٹی آئیز سے 8 اُمید واروں کو بطور ’’ ٹرینی ‘‘ منتخب کیا ہے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کہا،’’ محکمہ سکل ڈیولپمنٹ اَپنے آئی ٹی آئی فارغ التحصیل اُمید واروں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور انہیں مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پلیسمنٹ مہم چلانے پر زور دیا گیا ہے۔‘‘اُنہوں نے منتخب طلباء کو اِس اُمید کے ساتھ مبارک باد دی کہ وہ اَپنا کام پوری لگن اور خلوص کے ساتھ اَنجام دیں گے ۔ اُنہوں نے آئی ٹی آئی طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کمپنی کا شکریہ اَدا کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن ساموں نے طلباء پرزور دیا کہ وہ جوش و خروش کے ساتھ مختلف پلیسمنٹ مہمات میں حصہ لیں اور مختلف اِداروں میں روزگار کے لئے اَپنی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں کا بھرپور اِستعمال کریں۔ اِس موقعہ پرڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار بھی موجود تھے۔اِس سے قبل ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بیک تو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت سکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے وِزٹنگ اور پربھاری اَفسران کی میٹنگ طلب کی۔ایم ڈی سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا، سپیشل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اشرف میر ، ایس ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے وِزٹنگ اور وِلیج پرابھاری اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پنچایتوں کے زیر اِلتوأ مسائل کے اَزلے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ مناسب فالو اَپ رکھیں ۔اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہ کے ہر پہلی سوموار کو پنچایت سطح کی میٹنگیں منعقد کی جائیں جس میں وِلیج پربھاری اَفسران کی ورچیول شرکت اور وِلیج سطح کے تمام اَفسران حصہ لیں۔اُنہوں نے اَفسران سے یہ بھی کہاکہ وہ اِس بات کو یقینی بنائی کہ گائوں کے ترقیاتی منصوبے ضلع اور کیپکس بجٹ اور تمام محکموں کے دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہیں ۔ اُنہوں نے ان سے یہ کہا کہ مختلف محکموں کے 101 ڈیلیوری ایبلز کی باقاعدہ نگرانی کرتے رہیں۔اَفسران نے پرنسپل سیکرٹری کو بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے دورا ن اُجاگر کئے گئے مختلف مسائل پر کی گئی کارروائی کے بارے جانکاری دی۔










