ڈاکٹر ہارون قاضی ڈی ایچ ایس میں رہیں گے
سرینگر//محکمہ صحت اور طبی تعلیم (ایچ اینڈ ایم ای) نے جمعہ کو ڈاکٹر مشتاق ڈار کو واپس بلایا اور انہیں ڈویڑنل نوڈل آفیسر، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے طور پر تعینات کیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق انتظامیہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مفاد میںڈاکٹر ہارون قاضی کو مزید فرائض کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر مشتاق احمد ڈار، میڈیکل آفیسر، جو اس وقت ناروے انڈیا پارٹنرشپ انیشیٹو (این آئی پی آئی) میں ڈیپوٹیشن پر ہیں، کو اس طرح ڈویڑنل نوڈل آفیسر، کشمیر، نیشنل ہیلتھ مشن، جموں و کشمیر کے طور پر واپس بلایا گیا ہے۔دریں اثنا، ڈاکٹر ہارون قاضی، میڈیکل آفیسر، جو اس وقت نیشنل ہیلتھ مشن، جموں و کشمیر میں ڈویڑنل نوڈل آفیسر، کشمیر کے طور پر ڈیپوٹیشن پر ہیں، کو واپس بلایا گیا ہے اور مزید فرائض کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، کشمیر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔










