ڈائریکٹر کشمیر ورلڈ فلم فیسٹو ل نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//ڈائریکٹر کشمیر ورلڈفلم فیسٹول مشتاق علی احمد خان نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔مشتاق علی احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر کو آئندہ کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کی تیاریوں سے آگاہ کیا جو اِس برس اکتوبر کے مہینے میں منعقد ہونے والا ہے۔دوران ملاقات چیئرمین آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسو سی ایشن گلزار احمد بٹ بھی موجود تھے۔