گاندربل // ڈائریکٹر سیری کلچر اعجاز احمدبٹ نے گاندربل میں جاری’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اِس تقریب میںپنچایت حلقہ ہری پورہ میں منعقدہ پروگرام میں پی آر آئیز ، سول سوسائٹی کے ممبران اور مقامی لوگوں نے پُر جوش شرکت کی ۔اِس مہم میں ریسورس پرسنوں نے مختلف فلاحی سکیموں کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، یو ایم ای ای ڈی، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)، پوشن ابھیان اور دیگر جیسی متعددسکیموں کے تحت فائدہ اُٹھانے والوں کی قابل ذِکر کامیابی کی داستانوں کو دکھانے کے لئے ایک انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) وین کا استعمال کیا گیا۔مختلف سرکاری محکموں نے سٹال لگائے جس میں ضلع میں فعال طور پرعملانے والی متعدد سکیموں اور پروگراموں کا بصری داستان پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر سیری کلچر نے ضلع اِنتظامیہ کے افسران، پی آر آئیز اور مقامی لوگوں کے ساتھ ’وِکست بھارت ‘ عہد میں سرگرمی سے حصہ لیا اور ملک کی ترقی کے تئیں اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ’’میری کہانی ،میری زبانی‘‘سیگمنٹ میں فائدہ اٹھانے والوں کے متاثر کن اکاؤنٹس کی نمائش کی گئی جس میں حکومت کے فلاحی پروگراموں سے حاصل ہونے والے ٹھوس فوائد اور مثبت تبدیلیوں کو اُجاگر کیا گیا۔ڈائریکٹر سیری کلچرنے اَپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اِس طرح کے پروگراموں کے پیچھے بنیادی مقصد عوام کو تعلیم دینا اور زمینی سطح پر سرکاری سکیموں کی تاثیر کا تجزیہ کرنا ہے۔اُنہوں نے مختلف فلاحی سکیموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سرکاری اقدامات کے کامیاب نفاذ کے لئے بیداری ضروری ہے۔ڈائریکٹر نے شرکأ کی فعال شمولیت پر شکریہ اَدا کیا اور پروگرام کے کامیاب اِنعقاد پر ضلعی اِنتظامیہ کو سراہا۔ اِس موقعہ پر چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، ایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد راتھر اور دیگر ضلعی افسران، افسران، پی آر آئیز اور عوام نے شرکت کی۔










