Director JKEDI attends incubator capacity development workshop at IIT Madras

ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی نے آئی آئی ٹی مدراس کے اِنکیوبیٹر کیپسٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ میں شرکت کی

جموں//ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی اعجاز احمد بٹ نے چنئی میں سٹارٹ اَپ انڈیا ، آئی آئی ٹی مدراس ریسرچ پارک اور آئی آئی ٹی مدراس اِنکیوبیشن سیل کے زیر اہتمام مشترکہ دو روزہ انکیوبیٹر کیپسٹی ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کی۔ورکشاپ کا موضوع’’ انکیو بیٹر کوکامیاب بنانے والے عوامل ‘‘ تھا۔جموںوکشمیر کو سٹارٹ اَپ کے لئے دوستانہ منزل بنانے کے لئے محکمہ جموں وکشمیر سٹارٹ اَپ پالیسی کے آپریشنل رہنما خطوط پر نظر ثانی کر رہاہے تاکہ اسے مزید جامع بنایا جاسکے اور ملک بھر سے بہترین طریقوں کو شامل کیا جاسکے۔ورکشاپ کاآغاز صدر آئی آئی ٹی ایم ریسرچ پارک اور آئی آئی ٹی ایم انکیوبیشن سیل پروفیسر اشوک جھن جھن والا کے اِفتتاحی سیشن سے ہوا۔اُنہوں نے شرکأ کے ساتھ اَپنا تجربہ شیئر کیا اور اُنہوں نے اِس بارے میں یونیورسٹی کو اِنکیوبیٹر کیسے چلانا چاہیے اور سٹارٹ اَپس میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی اہمیت پر معلومات فراہم کیں۔اِس موقعہ پر جوائنٹ سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ فار پروموشن آف اِنڈسٹری ایند اِنٹرنل ٹریڈ( ڈی پی آئی آئی آئی ٹی) شروتی سنگھ بھی موجود تھیں۔سربراہ سٹارٹ اَپ اِنڈیا آستھا گروور نے اَپنے کردار اور ملک میں سٹارٹ اَپس کی مدد کرنے کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ورکشاپ میں یونیفور کے شریک بانی روی سروگی ، سٹیل ایپس ٹیکنالوجیز کے رنجیت مکندن اور گوی ایپس کے ارون پرکاش جیسے کامیا ب کاروباریوں نے اَپنے علم اور تجربے کا اِشتراک کیا۔ورکشاپ میں ایک کامیاب سٹارٹ اَپ بنانے پر پینل ڈسکشن کا بھی اِنعقاد ہوا ۔اِس پینل میں پروفیسر پربھو راج گو پال اور آر نارائن سوامی نے حصہ لیا ہے۔شرکأ نے آئی آئی ٹی مدراس کی مختلف تحقیقی سہولیات کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی ممبران اور محققین سے اِستفساری گفتگو کی۔گزشتہ کئی برسوں سے آئی آئی ٹی مدراس اِنڈیا کے سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جنہیں وہ حل کر سکتے ہیں ۔کچھ حالیہ مثالیں وہ روبوٹ ہیں جو سیپٹک ٹینک ، تھری ڈی پرنٹیڈ مکانات اور فولڈ ایبل ہائوسنگ کو صاف کرتا ہے جس سے کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران تقریباً ایک ماہ میں3000آکسیجن بیڈ تیار کئے گئے تھے۔اِنکیوبیشن منیجر سینٹر فار انوویشن ، انکیوبیشن اینڈ بزنس ماڈلنگ جے کے اِی ڈی آئی وِشال رے نے بھی ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی کے ہمراہ ورکشاپ میں شرکت کی۔اُنہوں نے ممکنہ تعاون، اِنسٹی چیوٹ میں انکیوبیٹر کو متحرک اور نتیجہ پر مبنی بنانے کے طریقہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ علم اور بہترین طریقوں کا اِشتراک سے جے کے اِی ڈی آئی جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے میں مدد کرے گا۔