ڈائریکٹر جنرل امپارڈ نے دو تربیتی کورسز کے اِختتامی تقریب کی صدارت کی

ڈائریکٹر جنرل امپارڈ نے دو تربیتی کورسز کے اِختتامی تقریب کی صدارت کی

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل جموںوکشمیر امپارڈ سوربھ بھگت نے آج دو تربیتی کورسز کے اِختتامی تقریب کی صدارت کی ۔پہلے تربیتی کورس کو ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جی ایم ڈار اور دوسرے تربیتی کورس کو اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم اشرف ڈار نے مربوط کیا ۔اَپنے اِختتامی خطاب میں ڈائریکٹر جنرل اِمپارڈ نے حکومت کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے میں تربیتی کردار پر زور دیا ۔اُنہوں نے شرکأ کو بتایا کہ تربیت سے آرگنائزیشنوں کے اَرکان کی کارکردگی اور تاثیر میں اِضافہ ہوتا ہے ۔نتیجتاً آرگنائزیشن اَپنی تربیت یافتہ اَفرادی قوت کی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے اَپنے کردار کو بہتر طریقے سے اَنجام دیتی ہیں۔اُنہوں نے ماحولیات پر کلائمیٹ چینج کے اَثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تربیت ان آرگنائزیشنوں کے ممبران کی واقفیت میں مدد کرتی ہے جو کلائمیٹ چینج ،آفات کے تخفیف اور موسمیاتی تبدیلی کے موافقت کے تصورات سے براہِ راست متاثر ہوتے ہیں ۔اس سے انہیں ڈیزاسٹر مٹیکیشن حکمت عملیوں کو بہتر طریقے سے ورک آئوٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔اُنہوں نے شرکأ کو بتایا کہ امپارڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے موضوع کو موجودہ دور کی دُنیا میں اہمیت کی وجہ سے ترجیح دی ہے ۔اِسی وجہ سے امپارڈ نے ہر تربیتی کورس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے جزو،چاہے وہ جے کے اے ایس پروبیشنری افسران کی تربیت ہو یا سینئر اور جونیئر اسسٹنٹس کے لئے سیکرٹریٹ اسسٹنٹ ٹریننگ کورس کو شامل کیا ہے ۔ سوربھ بھگت نے کہا کہ ہر شعبے میں حقیقت پسندانہ پالیسیاں اَپنانے کی ضرورت ہے ۔اَپنے اِختتامی کلمات میں ڈائریکٹر جنرل نے شرکأ کو ان کی تربیت کی تکمیل پر مبارک باددی اور ان سے وعدہ کیا کہ انہیں مزید تربیت کے لئے دوبارہ بلایا جائے گا کیوں کہ اِمپارڈ میں تربیت کی فراہمی ایک جاری اور مسلسل عمل ہے۔