Director Agriculture Kashmir visits different areas of Srinagar districts.

ڈائریکٹر ایگر ی کلچرسری نگرنے مختلف علاقوں کا دورہ

مشروم اور ورمی کمپوسٹ یونٹوں کا معائینہ کیا،برائن میں سیمی ہائی ٹیک پولی ہاؤس کا اِفتتاح کیا اور کسانوں میں زرعی آلات کی تقسیم کی

سر ی نگر//ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے آج سری نگر ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر نے اِمداکدل لال بازار اور فقیر گجری کے علاقوں میںجا مع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے تحت قائم مشروم یونٹوں اور ورمی کمپوسٹ یونٹس کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ضلع سری نگر کے علاقے تھید ہارون میں کسانوں میں زرعی مشینری (برش کٹر اور سپرے) بھی تقسیم کیں۔ڈائریکٹر نے مختلف مقامات پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایچ اے ڈی پی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ خطے میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔اُنہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ ایچ اے ڈی پی کے تحت تمام منصوبوں سے فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہوں نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام منصوبوں کے کامیاب عمل آوری کے لئے زراعت اور متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے محکمہ کے افسران پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کریں اور فیلڈ وزٹ کی تعداد میں تیزی لائیں تاکہ کاشتکار محکمہ کے مختلف پروگراموں کے فوائد سے باخبر رہ سکیں۔ڈائریکٹر زراعت نے برین سری نگر میں (ایچ اے ڈی پی) کے تحت ایک سیمی ہائی ٹیک پولی گرین ہاؤس کا بھی اِفتتاح کیا۔ڈائریکٹر کے ہمراہ چیف ایگری کلچر آفیسر سری نگرمنوہر لال شرما، سب ڈویژنل ایگری کلچر آفیسر سری نگرشاہین کوثر اور ضلع کے کچھ دیگر افسران بھی تھے۔بعد میں ڈائریکٹر نے کچن گارڈن لال منڈی سری نگر میں کنٹرولڈ کنڈیشن میں تیار کی جانے والی سبزیوں کے پودوں (ساگ جی ایم دری، گوبھی، لیٹوس وغیرہ) کی تقسیم کا آغاز کیا۔