سری نگر//ڈائریکٹر اسٹیٹس طارق گنائی نے سری نگر کے کئی رہائشی علاقوں کا دورہ کیا تاکہ جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس دورے کے کا مقصد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہر کے اَندر مختلف مقامات پر کی جارہی ترقیاتی اور دیکھ ریکھ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا تھا۔ڈائریکٹر اسٹیٹس نے محکمہ کے سینئر اَفسروںاور اِنجینئروں کے ساتھ مختلف علاقوں سونہ وار، گپکار ، جواہر نگر ، تُلسی باغ ، نٹی پورہ ، بڈشاہ اور بمنہ فلیٹس کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران طارق گنائی نے ہرمقام پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور پروجیکٹوں میں شامل نگران عملہ ، ٹھیکیداروں اور کارکنوں سے اِستفسار ی گفتگو کی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام جاری کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔










