ڈائریکٹرفائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے جاری شری اَمرناتھ جی یاترا کیلئے فائر سیفٹی اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر//ڈائریکٹر فائر ایند ایمرجنسی سروس آلوک کمار نے جاری شری اَمرناتھ جی یاترا۔2023ء کے لئے فائر سفیٹی اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج پہلگام کے تمام بیس کیمپوںجیسے پانتھہ چوک ، نون وَن ، ممال ہیلی پیڈ اور چند ن واڑی کا دو روزہ دورہ کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران یاتریوں کے لئے مناسب فائر سیفٹی کور کو یقینی بنانے کے لئے ہر کیمپ میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اِن کیمپوں میں تعینات فائرمیں کے اِنتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اِظہار کیااور شردھالوئوں کی ہموار یاتر ا کے لئے دیگر شراکت داروں کے اِنتظامات کو بھی سراہا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر نے مختلف اَفسروں اور دیگر عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پوتر یاترا کی سہولیت کی اہمیت پر زور دیا اوراُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کال پر فوری اور مؤثر جواب دینے کے لئے چوکس رہیں۔ڈائریکٹر کو دورے کے دوران کیمپ ڈائریکٹروں اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اَفسروں نے محفوظ یاترا کے لئے کئے گئے مختلف اِنتظامات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر کے ہمراہ کمانڈ آفیسر ایف اینڈ اِی ایس اننت ناگ اور محکمہ کے دیگر اَفسران بھی تھے۔