لی شانگفو اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں بھی حصہ لیں گے
سرینگر / / چینی وزیر دفاع لی شانگفو جمعہ کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچے۔لی شانگفو اپنے ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں بھی حصہ لیں گے۔سی این آئی کے مطابق 28اپریل سے شروع ہونی والی نئی دلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے چینی وزیر دفاع شانگفو نئی دلی پہنچ گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کے بعد چینی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے جس دوران ہند چین کشیدگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ دریں اثنا ہندوستان اور چین نے حال ہی میں چشول-مولڈو سرحدی میٹنگ پوائنٹ پر چین کی طرف سے ہندوستان چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 18 واں دور منعقد کیا۔ہندوستان، اور چین نے کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کے 18 ویں دور کے دوران، ایل اے سی کے مغربی سیکٹر میں زمین پر سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ ملاقات پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ہوئی۔ دونوں فریقین کے درمیان کور کمانڈر کی سطح پر آخری ملاقات گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔دریں اثنائی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔










