Land Passbook

چیف سیکرٹر ی نے دیوالی کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو دیوالی کے موقعہ پر مبارک باد دی۔اَپنے مبارکبادی پیغام میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ تہوار برائی کی اَچھائی پر فتح پر منایا جاتا ہے اور دیانت داری ،سچائی اور نیکی کے اعلیٰ اَصولوں کو اِختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے لوگوں کو پر زور دیا کہ وہ تہوار کے دوران کووَڈ کی مناسبت سے تمام اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ارہ کر محفوظ دیوالی منائیں۔