چیف سیکرٹری کی قیادت میں یو ٹی ایل ایس سی نے جموں وکشمیر کے قصبوں کیلئے 312.89 کروڑ روپے کی اِنتظامی منظور ی دی

چیف سیکرٹری کی قیادت میں یو ٹی ایل ایس سی نے جموں وکشمیر کے قصبوں کیلئے 312.89 کروڑ روپے کی اِنتظامی منظور ی دی

سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے یو ٹی لیول سٹیئرنگ کمیٹی (یو ٹی ایل ایس سی)میٹنگ منعقد کی جس میں جموں و کشمیر کے بڑے شہروں کے لئے 47 واٹر سپلائی سکیموں (ڈبلیو ایس ایس) کو اِنتظامی منظوری دینے پر غور وخوض کیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈِی ڈِی ، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ، سیکرٹری آر ڈِی ڈِی ، ڈی جی کوڈز، چیف اِنجینئر کے علاوہ محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ان تمام پروجیکٹوںکے لئے فوری طور پر ٹینڈرنگ کاعمل شروع کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان تمام ٹینڈروں کو بغیر کسی ناکامی کے 15؍ اگست تک جاری کیا جانا چاہیے کیوں کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والی پرگتی میٹنگوں میں بھی ان پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔اَتل ڈولونے متعلقہ اَفسران کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ 20 کروڑ روپے سے زائد لاگت والے پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے آئندہ اِنتظامی کونسل میں زیرِاِلتوا ٔتجاویز پیش کرنے سے پہلے محکمہ خزانہ سے ضروری منظوری لیں تاکہ متعلقہ ٹینڈر دستاویزات کو مہینے کی 20 تاریخ تک تشہیر کی جاسکے۔اُنہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ ان میں سے ہرایک کام کے لئے ایک ٹائم فریم مقرر کریںتاکہ ان کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ حکام کی طرف سے مسلسل نگرانی کی جائے۔ کمشنر سیکرٹری مکانات و شہر ی ترقی محکمہ مندیپ کور نے جموں و کشمیر کے لئے اٹل مشن فار ریجوینیشن اینڈ اَربن ٹرانسفارمیشن ( اے ایم آر یوٹی ) 2.0 کے تحت منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات پیش کیں۔اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ ان منصوبوں کا مقصد شہروں کو ’’پانی کو محفوظ‘‘بنانا اور تمام قانونی قصبوں میں تمام گھروں کو فعال پانی کے نل کنکشن فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ امرت 2.0 کے تحت 330.54 کروڑ روپے مالیت کے 49 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں اور یو ایل بی کے لئے 312.89 کروڑ روپے کی منظور شدہ مختص لاگت ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ اِنتظامی منظوری کے معاہدے کے لئے 47 ڈِی پی آر یو ٹی ایل ایس سی کو پیش کئے گئے ہیں اور ان میں سے دو کو اِنتظامی کونسل کی منظوری کے بعد یو ٹی ایل ایس سی کے سامنے رکھا جائے گا۔یو ٹی ایل ایس سی نے سکیم کی مدت کے لئے پی ایم یو کی شمولیت کے لئے اَخراجات کے طور پر محکمہ کے 35 کروڑ روپے کے منصوبے کو بھی منظوری دی تاکہ اِس باوقار سکیم کی نگرانی اور آسانی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔مرکزی حکومت نے جن قصبوں کے لئے واٹر سپلائی سکیموں( ڈبلیو ایس ایس) کو منظوری دی تھی ان میں سری نگر ، جموں ، بڈگام ، کولگام ، بھدرواہ ، بٹوت ، آر ایس پورہ ، اَکھنور ، چنانی ، ہیرا نگر ، کٹھوعہ ، لکھن پور ، وِ جے پور ، رِیاسی ، بارہمولہ ، بیروہ ، ماگام ، پٹن ، دیوسر ، اوڑی ، اونتی پورہ ، کپواڑہ ، گاندربل ، سوپور اوریوٹی کے دونوںصوبوں کے کئی دیگر چھوٹے قصبے شامل ہیں۔