سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے My Gov پورٹل پر ’’ جموں و کشمیر میں جی 20 ‘‘ کے بارے میں کھلے کوئیز اور تصویری مقابلے کا آغاز کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری کی موجودگی میں کیا ۔ یہ دونوں مقابلے جموں و کشمیر ویب پورٹل پر دستیاب ہیں جن تک www.jk.mygov.in پر لاھ آن کر کے اور وہاں سے مقابلے کے فعال لنک پر جا کر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے ان اقدامات کو ہمارے ملک کی صدارت میں ہونے والے باوقار بین الاقوامی تقریب کو منانے کا ایک طریقہ قرار دیا ۔ انہوں نے یو ٹی کے تمام باشندوں بالخصوص طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بڑے فورم اور مقامی رسم و رواج ، روایات اور مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ان مقابلوں میں حصہ لیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کوئز کے انعقاد کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں جی 20 کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور سوالات جموں و کشمیر میں ثقافت ، روائت ، سیاحت اور آئی ٹی اقدامات سے لیکر ہو سکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ اس کا مقصد شہریوں میں جی 20 کے بارے میں آگاہی اور اس کی سمجھ کو فروغ دینا ہے ۔ یہ چیلنجنگ سوالات پوچھ کر طالب علموں میں تنقیدی سوچ کی مہارت کو بھی فروغ دے سکتا ہے جس کیلئے انہیں اہم سربراہی اجلاسوں کے بارے میں گہرائی سے سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ان کے افق کو وسیع کیا جاتا ہے ۔کوئز کی تکمیل کے بعد شرکت کنندہ کو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی ملے گا ۔ جی 20 تصویری مقابلے کے حوالے سے شرکاء کو اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کے جوہر اور اثرات کو حاصل کرنے کیلئے جے اینڈ کے میں جی 20 کے مناظر کی تخلیقی انداز میں تصیور کشی کرنی ہو گی ۔ تصویروں میں ثقافت ، روایات ، سیاحت یا لوگ اور جی 20 سے مطابقت جیسے مخصوص زمرے ہو سکتے ہیں ۔ ہر تصویر کے اندراج میں کیپشن ، مقام اور تاریخ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ایک تصویر شامل ہونی چاہئیے ۔ یہ 5 ایم بی سے کم اور صرف جے پی جی فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کے قابل ہونا چاہئیے ۔ اندراج اصل ہونا چاہئیے اور اسے پہلے کسی بھی پرنٹ یا ڈیجٹل میڈیا میں بغیر کسی کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک شدہ تصاویر اور لوگو کے شائع نہیں کیا جانا چاہئیے اور اسے MyGov پورٹل پر 22 جون 2023 تک جمع کروانے کی ضرورت ہے ۔










