رِیاسی//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ضلع رِیاسی میں خطے کے دو سب سے مشہور اِنجینئرنگ مقامات انجی کھڈ پُل اور دریائے چنا ب پر دُنیا کے بلند ترین ریلوے پُل کا دور ہ کیا۔چیف سیکرٹری نے ان تعمیراتی عجائبات کی بے پناہ سیاحتی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کلیدی سیاحتی مقامات کے طور پر فوری طور پر فروغ دینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں مقامات اَپنی اِنجینئرنگ کی شاندار کارکردگی اور قدرتی مقام کی وجہ سے خطے کے وسیع تر سیاحتی دائرے میں شامل کئے جانے کے اہل ہیں۔اُنہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کے پوترمندر کے ساتھ ان مقامات کی قربت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پوتر شرائین میں آنے والے یاتریوں کو انجی کھڈ اور چناب ریل پُل کا دورہ کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف خطے میں سیاحت کی پیش کشوں میں متنوع بنائے گابلکہ مقامی معاشی ترقی، مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔چیف سیکرٹری نے ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں حکام کو ان دونوں مقامات کے ارد گرد معاون بنیادی ڈھانچے اور سیاحتی سہولیات کی ترقی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ اِس میں ریسٹ ائیریاز، گائیڈڈ ٹورز، فوڈسٹالز اور دیگر سہولیات شامل ہیںجن کا مقصد سیاحوں اور عقیدت مندوںکے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے مزید زور دیا کہ ان مقامات پر معلوماتی سائن بورڈز اور ڈسپلے بورڈز نصب کئے جائیں جو اِن پُلوں کی منفرد تکنیکی اور ساختی خصوصیات کو اُجاگر کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایسا کرنے سے نہ صرف یاتریوں کو ان منصوبوں کے پیچھے موجود اِنجینئرنگ مہارت کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی بلکہ ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے قومی فخر اور تعریف کا احساس بھی پیدا کریں گے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں ، ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی ، ایس ایس پی رِیاسی، شمالی ریلوے کے سینئر اَفسران اور سول اِنتظامیہ اور پولیس کے دیگر مقامی افسران بھی تھے۔
6200 سے زائد امرناتھ یاتریوں کا تازہ قافلہ جموں سے روانہ
شہر کے امیرا کد پل پر تجاوزات پیدل چلنے والوں کیلئے وبال جان
ہند،برطانیہ تجارتی معاہدہ نافذ، کسانوں اور چھوٹی و درمیانہ درجے کی صنعتوں کو فائدہ ہوگا
حیات بخش ادویات ہیموفیلیا کی قلت پر ہائی کورٹ برہم، فوری فراہمی کا حکم
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کے انتقال کے باوجود دہلی احتجاج اپنے وقت پر ہوگا
لیفٹیننٹ گورنر نے بھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا
راجوری کی تاریخی ’ بھیرو یاترا ‘ کو باضابطہ طور پر ہندوستان کے قومی’ انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچرل ہیرٹیج‘میں شامل کیا گیا
چیف سیکرٹری نے نئے لیبر کوڈز کی عمل آوری کا جائزہ لیا
پہلگام کے آوورہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے تباہی
جموں یونیورسٹی میں متنازع کتابوں پر پابندی










