arun kumar mahta

چیف سیکرٹری نے رام نومی کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی۔اَپنے مبارک باد ی کے پیغام میں ڈاکٹر ارو ن کمار مہتا نے کہا کہ لوگ رام نومی بھگوان رام کا جنم دِن گہرے مذہبی جذبات اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بھگوان رام کی پوجا خوبیوں کے مظہر ، راستبازی اور اخلاقیات کے مجسم کے طورپر کی جاتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ رام نومی لوگوں کو روحانیت اور اَخلاقی اَقدار میں اَپنے عقیدت کی تجدید کرنے ،خدمات اور قربانی سے اَپنے آپ کو پسماندہ لوگوں کے لئے وقف کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔