محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

چیف سیکرٹری نے ’’ جے کے موبائل سیوا‘‘ پہل کا آغاز کیا

کہا، تمام محکمے اَپنی متعلقہ فلاحی سکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کیلئے ایم ۔سیوا خدمات کا وسیع پیمانے پر اِستعمال کریں

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموںوکشمیر یوٹی میں ’’ موبائل سیوا‘‘ خدمات کا آغاز کیا جس کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے موبائل گورننس کو مرکزی دھارے میںلانا ہے۔ایم۔ سیوا کا آغاز جموںوکشمیر میں موبائل گورننس میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ایم ۔ سیوا پلیٹ فارم کا استعمال شہریوں تک پہنچنے اور آبادی میں بالخصوص دُور دراز علاقوں میں موبائل کی رَسائی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے شہریوں کی فعال مصروفیات کو فروغ دینے کے لئے کیا جائے گا۔ معلوماتی ایس ایم ایس ٹیکسٹ انگریزی ، ہندی اور اُردو زبانوں میں بھیجے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اِقدام شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے سنگل ایس ایم ایس گیٹ وے ( جے کے جی او وِی ٹی )کا استعمال کرے گا بجائے اس کے کہ مختلف محکموں کے ذریعے مختلف آئی ڈیزسے یکساں خدمات فراہم کی جائیں ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا ،’’ اِس سے شہریوں کو حکومت سے شہری ( جی ٹو سی ) مواصلات پر نظر رکھنے اور شفاف طریقے سے بروقت اَپ ڈیٹس حاصل کرنے میں فائدہ ہوگا۔‘‘چیف سیکرٹری نے کہا کہ موبائل گورننس کے تحت ’’موبائل سیوا‘‘ ایک ملک گیر پہل ہے جس کا مقصد تمام سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کو مختلف موبائل چینلوں جیسے شارٹ مسیج سروس ( ایس ایم ایس) ،اِنٹگریٹیڈوائس رسپانس سسٹم ( آئی وِی آر ایس ) ، جیو فینسنگ اور دیگر موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے خدمات فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے ۔مزید برآں، چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ فلاحی اورترقیاتی سکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لئے ایم ۔ سیوا پلیٹ فارم کا استعمال کریں تاکہ کوریج کو بڑھایا جاسکے اور حکومت اور شہریوں کے براہِ راست رابطے سے شراکتی حکمرانی کی حوصلہ اَفزائی کی جاسکے۔یہ بتایا گیا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نوڈل ڈیپارٹمنٹ کے طور پر کام کرے گا اور ایک مقررہ مدت میں سیچوریشن حاصل کرنے کے لئے نئی محکمانہ خدمات شامل کرتا رہے گا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری عوامی شکایات محکمہ ، سی ای او جے اے کے اِی جی اے کے علاوہ جے اے کے اِی جی اے ، ایس اِی ایم ٹی اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ اَفسران موجود تھے۔