CS inaugurates e-Daakhil Portal for Jammu & Kashmir-6

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کیلئے اِی ۔داخِل پورٹل کا اِفتتاح کیا

اِی ۔ داخِل پورٹل صارفین کے تنازعات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کیلئے ایک پہل ہے

سری نگر//چیف سیکرٹری داکٹر ارون کمار مہتا نے جواب دہ حکمرانی کی طرف ایک قدم کے طور پر جموںوکشمیر کے لئے ’’ اِی۔ داخِل پورٹل ‘‘ کا اِفتتاح کیا۔آغازی تقریب کے دوران کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این آئی سی نئی اور صدر سٹیٹ کنزیومر ڈسپوٹ ریڈریسل کمیشن اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔پورٹل صارفین کو صارفین کے تنازعات سے متعلق اَپنی شکایات اور اپیلیں درج کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ یہ اَقدام عوام کی ضروریات او رتوقعات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔’’ اِی ۔ داخِل پورٹل ‘‘ بہت سی آن لائن خدمات میں ایک اِضافہ ہوگا جسے حکومت پہلے ہی ایک بٹن کے کلک پر لوگوں تک پہنچا چکی ہے۔پورٹل کا بنیادی مقصد جموںوکشمیر میں صارفین کے تنازعات کا بروقت اور مؤثر حل فراہم کرنا ہے ۔ حکومت نے صارفین کے مفاد میں پہلے ہی ایک ریاستی صارف تنازعہ ازالہ کمیشن او ر10ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپوٹ ریڈریسل کمیشن قائم کئے ہیں۔یہ پورٹل جو کہ جموںوکشمیر حکومت کی طرف سے اُٹھائے اِی۔ گورننس اَقدامات کے سلسلے کے تسلسل میں ہے ، کو محکمہ خوراک ، شہری سپلائی او رکنزیومر افیئرز نے این آئی سی کی مشاورت سے تیار کیا ہے۔ ’’اِی۔ داخِل پورٹل‘‘ کو قومی پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جائے گا جس سے صارفین کو کہیں سے بھی ، کسی بھی وقت شکایات او راپیلیں دائر کرنے اور ٹریک کرنے میں مدد ملے گی ۔ پورٹل صارفین کو ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ سے مطلوبہ فیس کی ادائیگی آن لائن کرنے کی بھی اِجازت دے گا۔حکومت کی شمولیت کے عزم کے ایک حصے کے طور پر ’’ اِی۔ داخِل پورٹل ‘‘ کو کامن سروس سینٹروں ( سی ایس سی ) کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے جس سے یہ سروس دُور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو بھی دستیاب ہوگی۔